تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:ایڈیشنل سیشن جج پر ہونے والے قاتلانہ حملےکے خلاف قلم چھوڑاحتجاج

downloadمانسہرہ(بیورو چیف)عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اہلکاراں ایڈیشنل سیشن جج پر ہونے والے قاتلانہ حملہ اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ججوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جوڈیشری مانسہرہ کے جملہ اہلکاروں کا ایک احتجاجی جلوس ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے صدر سید ارشاد شاہ کی قیادت میں عدالت سیشن کورٹ مانسہرہ سے شروع ہوا۔ جملہ اہلکاروں نے کمروں کو تالے لگاتے ہوئے کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔ کچہری روڈ مانسہر ہ نے اہلکاروں کا جلوس ججوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ایڈیشنل سیشن جج پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ پہنچا جہاں شرکاء جلوس نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر صدر سید ارشاد شاہ، کامران خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ججوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو اہلکاران مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس موقع پر مانسہرہ پریس کلب کے صدر شہزاد جہانگیری نے خطاب کرتے ہوئے ان کی آواز کو قلم کے ذریعے اجاگر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعدجلوش کے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے واپس احاطہ عدالت آئے تاہم اہلکاروں نے دن بھر اپنا بائیکاٹ جاری رکھا اور اس دوران عدالتی کاروائیاں ڈھپ ہو کر رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں کو100ارب روپے کے قرضے میں شفافیت کی نگرانی وزیراعظم خودکرینگے،مریم نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker