پاکستانتازہ ترین

مانسہرہ:محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کی شہرداخلے پرپابندی

mansehraمانسہرہ(بیورو چیف)محرم الحرام کے دوران امن و امان کی بحالی کے لئے افغان مہاجرین کی شہر داخلے پر پابندی اور انہیں کیمپوں تک محدود رہنے کی ہدایات، اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی پر آج سے عملدرآمد شروع ۔ جبکہ مختلف شاہراہوں پر سیکورٹی دستے تعینات کرنے کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں بھی آج سے شہر کی گشت شروع کر دیں گی۔ انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود بھی شہری علاقوں میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین اور مشتبہ افراد کو حراست میں رکھ کر قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے انتظامی افسران نے احکامات جاری کر دیئے۔اس ضمن میں انتظامیہ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ مانسہرہ کے نقص امن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی کیونکہ ضلع مانسہرہ میں امن و امان کا قیام انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ محرم الحرام کے دوران مانسہرہ کے امن کو سبوثاژ ہونے سے بچانے کے لئے مثبت اقدامات کے ساتھ علماء کرام سے امن امان کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے امن کو تہہ و بالا ہونے سے بچانے کے لئے علیحدہ علیحدہ میٹنگز منعقد ہو چکی ہیں۔ جبکہ 9 اور10 محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے افغان مہاجرین کی کیمپوں تک محدود رہ کر شہر داخلے ،اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹنے کا بھی واضح اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button