تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ جیل پر حملے کی سرکاری ذرائع نے تصدیق کردی

مانسہرہ(مانیٹرنگ سیل)گزشتہ رات مانسہرہ جیل پر حملے کے حوالے سے سرکاری ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔  مانسہرہ جیل کی پچھلی دیوار پر رات گئے مسلح افراد نے جیل میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر مامور جیل پولیس اہلکاروں نے بر وقت کاروائی کرتےہوئے حملے کا ناکام کردیا۔ مسلح حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔مانسہرہ جیل میں تقریباً 600 کے قریب قیدی اور حوالاتی موجود ہیں جن میں سے حساس 7 قیدیوں پر انسداد دہشتگردی کی مقدمات بھی درج ہیںجبکہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے میں سزائے موت پانے والا نیاز محمد بھی اس جیل میں موجود ہے تاہم سیکورٹی خطرات کی بنا پر کچھ دن قبل ِاس کو یہاں سے منتقل کردیا تھا۔ واقع کی ابتدائی رپورٹ آئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے جبکہ مقامی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے اپنےترجمان عمرچیمہ کوعہدے سے فارغ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker