تازہ ترینعلاقائی

انسہرہ:مانسہرہ کے مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ وارداتوں کے دوران شادی شدہ عورت سمیت تین افراد قتل

مانسہرہ(قاضی بلال سے)مانسہرہ کے مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ وارداتوں کے دوران شادی شدہ عورت سمیت تین افراد قتل ۔علیحدہ علیحدہ مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ قتل کی پہلی واردات ناجائز تعلقات کا شاخسانہ نکلی۔تھانہ کوزہ بانڈہ کی حدود میں عمر خان نامی شخص نے اپنی بیوی مسماۃ’’گ‘‘ کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو کر مانسہرہ پہنچ گیا۔ جہاں بیدڑہ چوک مانسہرہ میں اس نے موقع پاتے ہی اپنی بیوی مسماۃ’’گ‘‘کے شناسا دوست محمد کوبھی فائرنگ کر کے اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔قتل کی تیسری واردات تھانہ خاکی کی حدود میں پیش آئی۔ جہاں نامعلوم افراد نے خاکی کے رہائشی ظہور احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اس کی نعش کھیتو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ کوزہ بانڈہ، تھانہ سٹی اور تھانہ خاکی کی پولیس نے علیحدہ علیحدہ قتل کی وارداتوں پر مقدمات رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  سامان ہے سو برس کا پل کی خبر نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker