تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:گھریلو تنازعات کاشاخسانہ، دوہرے قتل کے ساتھ ہی دشمنی کانیاباب کھل گیا

mansehraمانسہرہ(بیورو رپورٹ) گھریلو تنازعات کا شاخسانہ، دوہرے قتل کے ساتھ ہی دشمنی کا نیا باب کھل گیا۔ دارہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدیدز خمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرکے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں باپ بیٹوں سمیت چار نامزد ملزمان کو گرفتا رکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دارہ کے رہائشی وقاص، کامران اور اضرار عرف ابرار کے مظفر خان کے ساتھ گھریلو تنازعات چل رہے تھے۔ گذشتہ روز مظفر خان نے اپنے بھائی مظہر خان اور اپنے دو بیٹوں جمیل اختر اور وحید اختر کے ہمراہ وقاص اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں وقاص ولد شوکت اور کامران ولد گلزار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں اضرار عرف ابرار شدید زخمی ہو گیا۔ مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ایوب میڈیکل کمپلکس ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے باپ بیٹوں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے چار نامزد ملزمان کو گرفتا ر کرآلہ قتل برآمد کر لیا اور مقدمہ کی تفتیش انوسٹی گیشن سٹاف کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ:سابقہ ایم این اے میاں جلیل شرقپوری کامسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker