تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ پریس کلب کےجنرل سیکرٹری نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کوموت کےگھاٹ اتاردیا

mansehraمانسہرہ (مانیٹرنگ سیل) مانسہرہ میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ابرارتنولی نے فائرنگ کرکے دو طالب علم بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد مانسہرہ حالات کشیدہ ہوگئے اور کئی گھنٹوں تک شاہرائے قراقرم پر مظاہرین نے لاشوں کوسڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کردی ڈی پی او اور ڈی سی او کے کامیاب مذاکرات اور ملزم ابرار کی گرفتاری کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور نامور صحافی ابرار تنولی کے گھرمیں گزشتہ روز چوری ہوئی پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مدرسہ تعلیم القرآن کے طالب علم کو اٹھالیا تو مدرسہ کے طالب علم کے دو بھائی ذاکر اﷲ اور حلیم اﷲ ابرابر تنولی کو اس کے گھر میں ملنے کیلئے گئے تو ابرار تنولی طالب علموں کو دیکھ کر طیش میں آگیا اور فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو ہلاک کردیا اور پولیس کو فون کیا کہ ڈکیت میرے گھر آئے تھے میں نے انہیں مقابلے کے بعد مار دیا ہے دونوں طالب علموں کا تعلق سوات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبر مضحکہ خیزہے، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker