تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:ویگن اورکارکے تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاںبحق

mansehraمانسہرہ(قاضی بلال سے)مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی میں ویگن اور موٹر کار کے تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک بچی سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی میتں قانون تقاضوں کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثہ کا شکار ہونے والے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بالاکوٹ سے مہانڈری جانے والی تیز رفتار ویگن نمبری JF-4692کیوائی سے بالاکوٹ آنے والی اپنی مد مقابل تیز رفتار موٹر کار نمبری RL-1904سے کیوائی کے مقام پر کاغان میموریل سکول کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر کار سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ موٹر کار میں سوار فیاض ولد جاوید ۔ مسماۃ زاہدہ بیوہ اخلاق حسین شاہ ، مسماۃ میوہ جان زوجہ پرویز اور اس کا تین ماہ کا نومولود بچہ محمد عمر ولد پرویز موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ موٹر کار ڈرائیور فیصل ولد پرویز ، ویگن ڈرائیور بنارس ولد سمندر، اشفاق حسین شاہ ولد اخلاق شاہ اورمسماۃ راحیلہ دختر پرویز۔ مسماۃ زیور جان۔ مسماۃ نور جان شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ زخمیوں میں شامل مسماۃ راحیلہ کی عمر 10سال بتائی جاتی ہے۔جس کی والدہ مسماۃ میوہ جان اور بھائی محمد عمر اسی حادثہ میں جاں بحق ہو ئے ہیں۔ پولیس تھانہ بالاکوٹ کے عملے نے حادثہ کو تیز رفتاری کا سبب قرار دیتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف علت نمبر40جرم 279/337G/320 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  خان جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker