تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ میں نوجوان کو قتل اور تین افراد کو زخمی کرکے فرار ہونیوالا مفرور پولیس نے گرفتار کرلیا

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ سیل) مانسہرہ میں نوجوان کو قتل اور تین افراد کو زخمی کرکے فرار ہونیوالا مفرور پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج اشتیاق شاہ نے سرچ آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔بھاری اسلحہ برآمد۔ اس ضمن میں پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج سب انسپکٹر اشتیاق شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سلامت حسین شاہ ولد سیّد شاہ محمد غوث شاہ سکنہ ڈوگہ سیّداں شہیلیہ مانسہرہ نے پچیس جنوری کو اندھا دھند فائرنگ کرکے بابو مقصود کو قتل کردیا ۔ سلامت حسین شاہ کی فائرنگ سے محمد اکرم ولد محمد زمان، محمد اقبال ولد خالق داد، محمد اشرف ولد سیّدعالم ساکنان گلی مان، داخلی پلگ بالا مانسہرہ کوشدید زخمی کردیا تھا۔ جرم کے ارتکاب کے بعد سلامت حسین شاہ مانسہرہ سے فرار ہوکر پولیس چوکی کوٹھیالہ کی حدود میں واقع سیال پہاڑی کے قریب پہنچ گیا۔ جہاں وہ ایک مسجد میں گیا جہاں پر نمازیوں نے اس کو مسلح حالت میں دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی۔ اشتیاق شاہ کے مطابق میں نے بمع نفری کارروائی کرکے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔ اور کافی تگ و دو کے بعد ملزم سلامت حسین شاہ کو گرفتار کرکے غیرملکی ساخت کی ایک عددکلاشنکوف، 42گولیاں، بمع دومیگزین،بندوق بارہ بوربمع چودہ کارتوس اور تیس بور پستول بمع گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کرنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے کامیاب حکمت عملی کے ذریعے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!