پاکستانتازہ ترین

مانسہرہ:فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی

mansehraمانسہرہ(قاضی بلال سے)پاک فوج کے ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی گاڑی پٹن سے ایبٹ آباد جاتے ہوئے حاد ثہ کا شکار ہو گئی۔ پاک فوج کے تین جوان حادثہ کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ حادثہ کے نتیجے میں 12 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والے افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارے ایف ڈبلیو کے ونگ روڈ منٹیننس بٹالین سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد گاڑی نمبر5479 میں پٹن سے ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ بٹگرام میں نارزاں نامی مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے بٹالین کے دو جوان قیصر اور دلاسہ خان اورسمیع اللہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کے اصل حقائق سے آگاہی کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ:صوبائی وزیرجنگلات کے بھائی کیخلاف 16سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ رجسٹر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker