تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:تھانہ صدرکی حدود میں ڈکیتی کی واردات، نامعلوم افراد3لاکھ روپےلےاڑے

مانسہرہ(قاضی بلال سے)تھانہ صدر کی حدود داتہ میں ڈکیتی کی کامیاب واردات کے دوران نامعلوم افراد گھر سے تین لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔ اہل خانہ نے ڈکیت گروہ کے ایک رکن کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا۔ پولیس کو اطلاع کے باوجود بھی بروقت پولیس نہ پہنچنے پر ڈکیت کو چارپائی سے باندھ کر کمرہ میں بند کر دیا۔ رات گئے پولیس کے انتظار کے بعد تحریری درخواست پر پولیس نے ڈکیت کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود داتہ میں چار رکنی ڈکیت گروہ رات دو بجے عبدالقیوم ولد گل زمان کے گھر داخل ہوا اورتین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران اہل خانہ نے ڈکیت گروہ کے ایک ساتھی سعید سکنہ جبوڑی کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ تاہم رات گئے انتظار کے باوجود پولیس موقع پر پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ جس پر متاثرہ شخص نے ڈکیت گروہ کے ساتھی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر کمرے میں بند کر دیا اور پولیس کو تحریری درخواست کے ذریعے ڈکیت کو گرفتار کرنے کی درخواست دی۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت سعید کو گرفتار کر لیا جبکہ اصل حقائق تک رسائی کے لئے چھان بین شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا اسحاق ڈار سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker