پاکستانتازہ ترین

مانسہرہ میں بس گہری کھائی میں جا گری، دو مسافر جاں بحق

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مانسہرہ کے قریب تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں دو مسافر جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔۔۔ زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا یا۔لاہور سے روانہ ہونے والی اس مسافر بس کی منزل تو بٹ گرام تھی لیکن مانسہرہ سے تیرہ کلومیٹر دور گاندھیاں کے مقام پر یہ المیے کا شکار ہوگئی۔تیزرفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ فوری طور پر بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے اور بھاری مشینری کے ساتھ امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔حادثے کے سبب دو مسافر جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ دو خواتین سمیت زخمی مسافروں کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ:گھریلو تنازعات کاشاخسانہ، دوہرے قتل کے ساتھ ہی دشمنی کانیاباب کھل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker