تازہ ترینعلاقائی

جہلم: بااثرشخصیات کے زیر اثر افراد سر عام منشیات فروشی میں مصروف، پولیس کارروائی سے ہچکچانے لگی

جہلم(نامہ نگار)بااثر شخصیات کے زیر اثر افراد سر عام منشیات فروشی میں مصروف پولیس کاروائی سے ہچکچانے لگی اور خاموش تماشائی بن گئی شہریوں کا ڈی پی او واعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقوں میں بااثر سیاسی شخصیات کے ساتھ تعلقات اور قریبی رشتہ داری کی آڑ میں شراب فروشی کا مکروہ دھندہ سرعام جاری جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی اور گھروں کی قیمتی اشیاء فروخت کر کے نشہ کی عادت پوری کر رہے ہیں لیکن پولیس تمام صورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود کاروائی نہیں کررہی کیونکہ منشیات فروش بااثر افراد کی آشیر باد کا دعوء کرتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اہل علاقہ وشہریوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر فوری کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  تمباکو نوشی یا خودکشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker