پاکستان

منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرانے کے انتظامات مکمل

منصور اعجاز کا لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کرانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے منصور اعجاز کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بائیس فروری کو صبح نو بجے طلب کیا گیا ہے۔ میمو کمیشن کی کارروائی اسی روز پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز سے مبینہ ثبوت حاصل کرنے کیلئے سیکرٹری میمو کمیشن راجہ جواد عباس اٹھارہ فروری کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف نے فاٹا میں امیر مقام کو اہم ٹاسک سونپ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker