پاکستان

حقانی جرم تسلیم کرے پاکستانی قوم انہیں معاف کردے گی ، منصور اعجاز

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾ میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ حسین حقانی جوڈیشل کمیشن میں بیان دیکر پھنس گئے ہیں وہ جرم تسلیم کرلے تو پاکستانی قوم انہیں معاف کردے گی ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  جوڈیشل کمیشن کے سامنے حسین حقانی کا بیان ناقابل دفاع ہے ان کا حال کونے سے لگے شخص جیسا ہے جس کے پاس بیچنے کا کوئی راستہ نہیں حسین حقانی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کبھی ملاقاتوں کی تردید نہیں کی حالانکہ ایک ماہ پہلے وہ رابطوں سے انکار کرچکے ہیں منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے بلیک بیری پیغامات کو جھوٹا قرار دیا جاتا ہے  لیکن ابھی تک حسین حقانی نے کوئی ثبوت پیش نہیںکیا حسین حقانی  آہستہ آہستہ  سچ کی طرف  آرہے ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ وہ سب کچھ سچ سچ  بتادے ۔ دریں اثنائ میموگیٹ اسکینڈل میں ملوث سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز پر براہ راست جرح کرنے کیلئے لندن روانہ ہو گئے. روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ میمو ایک جھوٹ کا پلندا ہے جس کا مقصد حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا. انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز ایک جھوٹا شخص ہے اور جرح میں سب سچ سامنے آجائے گا. انہوں نے کہا کہ میمو کیس کی بیرون ملک تفتیش سے عوام کی خطیر رقم خرچ کرائی گئی. انہوں نے کہا میں یقین سے کہتا ہوں میمو کیس سے کچھ نہیں نکلے گا. زاہد بخاری نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ الیکشن رکوانے کیلئے میمو کیس اچھالا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker