پاکستان

منصوراعجاز آئےنہ آئے پرواہ نہیں،وزیراعظم گیلانی

فیصل آباد(ڈیسک نیوز)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میمو لکھنے والے کو فوج کا پروٹوکول دینا درست نہیں،ایک شخص کی سیکورٹی پراربوں روپےخرچ نہیں کرسکتے۔ دنیاسوچےگی ہم اپنےمعاملات خودنہیں سلجھاسکتے۔فیصل آباد میں دنیا کی کم عمرترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل ارفع کریم کے انتقال پر تعزیت کے موقع میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم نےکہالگتا ہے منصور اعجاز نہیں، کوئی وائسرائے آرہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاہےکہ میموگیٹ اسکینڈل کا مرکزی کردارمنصوراعجاز پاکستان آئے نہ آئے انہیں پرواہ نہیں۔ انہوں نےکہا حکومت ارفع کریم کو سب سے بڑا سول ایوارڈ دینےپرغورکررہی ہے۔  انہوں نے کہا کہارفع کریم نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا،ارفع کریم کے نام پرایک ڈاک ٹکٹ کے اجراء کی بھی منظوری دی ہے

یہ بھی پڑھیں  چوہدری سرورکی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی: شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker