پاکستانتازہ ترین

کچھ لوگ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہے ہیں، منظور وسان

manzoor wasaanکراچی(نامہ نگار)صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں گے لیکن کچھ لوگ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہے ہیں، سندھ کی چار جیلوں پر خودکش حملوں کا خطرہ ہے،رواں ہفتے تعطیلات کے دوران حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور طالبان کی جانب سے جیلوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، سندھ کی چار جیلیں زیادہ حساس ہیں جہاں خطرناک قیدی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اورخیرپور کی جیلوں کی حفاظت کیلئے ایف سی اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے، منظور وسان نے کہا کہ الیکشن شفاف اور منصفانہ ہوں گے لیکن کچھ لوگ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہے ہیں۔منظور حسین وسان نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ، سیکریٹری محکمہ جیل خانہ جات اور صوبے کی تمام جیلوں کے افسران کو ہدایت کی کہ جیلوں کے لئے موثرسیکورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں اور اس ضمن میں پولیس او ر متعلقہ اداروں سے قریبی اور ہمہ وقت رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ رواں ہفتے میں آنے والی تعطیلات کے دوران خاص طور سے سیکورٹی کا خیال رکھا جائے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات، معدنیات و معدنی ترقی منظو رحسین وسان نے افسران پر زور دیا کہ سیکورٹی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا جائے اور ممکن ہے کہ وہ خود بھی ان انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جیلوں کا اچانک دورہ کریں

یہ بھی پڑھیں  موٹر وے پر ہالی ووڈ کے مناظر ،شہر ی نے بے قابو کنٹینر روک لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker