پاکستان

پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے، منظور وسان

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جیسے ہی کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے انہیں گرفتار کرکے جیل پہنچادیا جائے گا ۔ پرویز مشرف کی وطن واپسے کے اعلان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے۔ پرویز مشرف جیسے ہی کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجاز اتھارٹی ہیں انہیں صدر پاکستان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ منظور وسان نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ان پر بلوچستان میں مقدمات درج ہیں بلوچستان حکومت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری ہمیں بھیج دیے ہیں انہیں گرفتار کرکے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حج کرپشن کیس:سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی ضمانت پر رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker