پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر طاہر القاردی نے مارچ کے لیے زیور اور گھر پیش کردیا

tahir-ul-qadriلاہور(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے چودہ جنوری کےمارچ کیلئے اپناگھر،اہلیہ ،بیٹی اور بہوکا سارا زیور پیش کردیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عطیات جمع کرائے۔ برطانیہ سے کارکنوں نے بارہ کروڑ روپےبھیج دیئے۔لاہور میں پارٹی ورکرزکنونشن کےبعداےآروائی نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے بتایاکہ لوگوں نےبڑی تعداد میں عطیات جمع کراکرقیام پاکستان کےجذبے کی یاد تازہ کردی۔ خطاب کےدوران ڈاکٹر طاہر القادری نےاس تاثر کو رد کیا کہ ان کی تحریک کسی ملکی یا غیر ملکی طاقت کی امداد سے چل رہی ہے۔ خطاب کے بعدڈاکٹر طاہر القادری نےاسلام آبادمارچ کے لیے اپنی اہلیہ، بیٹی اور بہو کے زیورات پیش کیے۔ جس کے بعد خواتین کارکنوں نےبڑی تعداد نےزیورات اور جمع پونجی طاہرالقادری کی خدمت میں پیش کی۔ چودہ جنوری کے مارچ کیلئےاندورن ملک کےعلاوہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں کارکنوں نے عطیات جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت: صفائی مہم کا آغاز، مودی نےجھاڑولگائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker