تازہ ترین

مصرکے صدرمحمد مرسی کاصدارتی حکم نامہ واپس لینے سے انکار

قاہرہ (ڈیسک رپورٹر) مصری صدر محمد مرسی نے قاہرہ میں ملکی عدلیہ کے اعلیٰ ترین نمائندوں سے ملاقات کے بعد اپنے اختیارات میں اضافے کا باعث بننے والا صدارتی حکم نامہ واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔صدر مرسی نے گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان سے ملاقات کی اور مصرمیں ہونے والے احتجاج اور بحران کے تناظر میں گفتگو کی۔متنازعہ حکم نامے کے تحت صدارتی فیصلوں کو محدود عرصے تک کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ مرسی کے ترجمان کے بقول صدارتی حکم نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ صدر مرسی کے حکم نامے کے خلاف مظاہروں میں اب تک دو افراد ہلاک اور ساڑھے چار سو کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ آئینی حکم نامے کے خلاف ملکی اپوزیشن شدید احتجاج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شکست کا جھٹکا پاکستان کو زنگ لگتے ہتھیاروں کی یاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker