پاکستانتازہ ترین

مصری صدر محمد مرسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی 22 سے24 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر مرسی کو دورے کی دعوت صدر آصف علی زرداری نے دی ہے ۔ دفترخارجہ کے مطابق مصری وزارت خارجہ سے صدر محمد مرسی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے ۔ محمد مرسی اپنے دورہ پاکستان کے دوران ڈی ۔ ایت کانفرنس میں شرکت اور دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران یہ کسی بھی مصری صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے 31 اکتوبر کو اپنے دورہ مصر کے دوران مصری صدر محمد مرسی کوڈی ۔ ایٹ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔ ڈی ۔ ایٹ کانفرنس 22 نومبر کو ا سلام آباد میں ہوگی ۔ مصری صدر نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مصر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے عدالت سے رجوع کرلیا دوسرے واقع میں والدین سے نہ ملنے کی پاداش میں بیوی نے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker