پاکستانتازہ ترین

مصری صدر محمد مرسی پاکستان نہ آنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ

اسلامآباد(بیوروچیف) مصرکے صدر محمد مرسی کے پاکستان نہ آنے کے باعث پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس منسوخ کردیا گیاہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق مصر کے صدر محمد مورسی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا۔محمد مورسی کے پاکستان نہ آنے پرقومی کا مشترکہ اجلاس منسوخ کیاگیا ہے۔ یادرہےکہ آج صبح مصر کے نائب صدر محمود مکی دی ایٹ کانفرنس میں شرکت کےلئے اسلام آباد پہنچے ہیں جب کہ محمد اسرائیل اور غزہ کے درمیان تصفیےکے باعث وہ پاکستان نہیں پہنچ سکے۔ ڈی ایٹ کانفرنس کےاجلاس میں مصر کے صدر محمد مُرسی، ایران کے صدر محمود احمدی نژاد، انڈونیشا کے صدر سوسیلو بمبانگ یودو نو، نائجیریا کے صدر گُڈلک اپیلے جوناتھن، ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کے علاوہ ملائشیا کے نائب وزیر اعظم جبکہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ مصری صدر محمدمرسی کےدورہ پاکستان کا شیڈول جاری کرتےہوئے کہا تھاکہ 23نومبر کو صدر آصف علی زرداری ، محمد مرسی کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیاجائےگا۔ مصری صدر کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جانا تھا۔ شیڈول کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے مصری ہم منصب محمد مرسی سے ون آن ملاقات بھی کرنی تھی، جس کے بعد وفاق کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات کیےجانےتھے، اس موقع پر پاکستان اور مصر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  آخررحم کرے گا کون؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker