Uncategorized

بہاولنگر میں جاری ساتویں مردم شماری کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

بہاولنگر(آر ایف رحمن)بہاولنگر میں جاری ساتویں مردم شماری کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ٹرانسپورٹ کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن عملہ مردم شماری کی آڈیوز لیک وائرل ہوگئیں ڈپٹی کمشنر کا معاملے پر نوٹس اے ڈی سی جی کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تفصیلات کیمطابق ضلع میں ساتویں مردم شماری کے جاری عمل میں مبینہ بے ضابطگیاں منظر عام پر آگئیں مردم شماری فیلڈ سٹاف کو مکمل ٹرانسپورٹ اور پولیس سیکورٹی فراہم نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث مردم شماری عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مردم شماری سپروائزرز نے ٹرانسپورٹ اور پولیس سیکورٹی کی فراہمی کےلئے ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دیدی دوسری جانب ٹرانسپورٹ کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کے متعلق عملہ مردم شماری کی آڈیوز لیک وائرل ہوگئیں آڈیوز میں مردم شماری کرنیوالے عملہ نے ٹرانسپورٹ ٹھیکدار کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کی جارہی مبینہ کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا مردم شماری عملہ کی ٹرانسپورٹ گاڑی کےلئےحکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا حکومت نے فی سپروائزر معہ ٹیم کی ٹرانسپورٹ گاڑی کےلئے 6 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ ٹھیکدار متعلقہ انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ٹرانسپورٹ گاڑی کی بجائے 1 ہزار سے 1500 روپے عملہ مردم شماری کو دے رہا ہے عملہ مردم شماری کی آڈیوز لیک ہونے پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے معاملے کا نوٹس لےلیا ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی جی کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.

Back to top button