پاکستانتازہ ترین

مردان خود کش دھماکہ ،وزیراعظم اور اعلیٰ شخصیات کی مذمت

سلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم نواز شریف نے جہاں پشاور میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا وہیں مردان میں خود کش دھماکے کی مذمت بھی کردی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بروقت جوابی کارروائی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچالیا، کئی بے گناہ شہریوں کی جانیں بھی محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی الصبح پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے، پہلا واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیش آیا، جہاں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں نے حملے کردیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‌۔ دوسرا واقعہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر مرادن میں پیش آیا، جہاں مرادن میں ضلع کچہری گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک سات افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker