تازہ ترینعلاقائی

مردان:نامعلوم دہشتگردوں کاپولیس وین پربم سےحملہ

مردان﴿نامہ نگار﴾ پولیس تھانہ رستم کی حدود میں واقعہ پیش کنڈو کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑادیا جس کے باعث ایک انسپکٹر سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ رستم کے ایس ایچ او خان خیل عملے کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ جب ان کی گاڑی پیش کنڈو پل کے قریب پہنچی تو وہاں نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے موبائل وین میں سوار انسپکٹر خان خیل ان کا ڈرائیور حشمت ، کانسٹیبل اقبال ،کشکول اور فضل سبحان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال رستم منتقل کردیا گیا بعد ازاں شدید زخمیوں انسپکٹر خان خیل خان اور ان کے ڈرائیور حشمت خان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:زمیندارایکشن کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کابجلی کے بدترین بحران اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا ومظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker