تازہ ترینعلاقائی

مردان:مقامی ہوٹل سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

مردان ﴿سٹاف رپورٹر﴾ مردان نیو بس اڈا کے قریب واقع ہوٹل سے چار لاشیں برآمد جن میں ایک مرد و خاتون اور دو بچے شامل ہیں پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ، پولیس ذرائع کے مطابق مردان میں نیو بس سٹینڈ  کے قریب واقع ایک ہوٹل میں چار افراد کی لاشںی برآمد ہوئی ہیں جن ہیں ذبح کیا گیا ہے  ہوٹل میںموجود  رجسٹر سے ہلاک ہونے والوں میں پچیس سالہ عامر سلطان جس کا تعلق کوہستان کلکوٹ  سے ہے جو کہ ڈاکٹر سے معائنے کے لئے یہاں آئے تھے اس کے علاوہ ایک 23سالہ خاتون اور 2 بچے جن کی عمر بالترتیب 2اور 4سال ہیں شامل ہیں پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ہے پولیس نے ان کے کمرے سے تمام ریکارڈ اور آلہ قتل چھری برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  مردان :جلسے میں فائرنگ، پی ٹی آئی کونسلر تین ساتھیوں سمیت جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker