علاقائی

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی نعش ورثائ کے حوالے کر دی گئی

مریدکے﴿کرائم رپورٹر﴾فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی نعش ورثائ کے حوالے کر دی گئی جسے پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں مریدکے میں دفن کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے کا رہائشی محمد رفیق فیصل آباد پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا جسے شناخت نہ ہونے کے باعث وہیںپر دفن کر دیا گیا مگر بعد ازاں اس کے ورثائ کا علم ہونے پر نعش ان کے حوالے کر دی گئی ۔ متوفی رفیق کو پولیس کی بھاری نفری کے سخت پہرے میں قبرستان کوٹ یعقوب مریدکے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:آج ملک کو مضبوط اعصاب اور نڈر لیڈر کی ضرورت ہے ،بیگم شفیقہ سکندر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker