پاکستانتازہ ترین

نوجوانوں کو100ارب روپے کے قرضے میں شفافیت کی نگرانی وزیراعظم خودکرینگے،مریم نواز

mariam nawazاسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کی چیئرپرسن  مریم نواز نے کہا ہے کہ رواں سال نوجوانوں کو 100ارب روپے کے قرضے میں شفافیت  کی نگرانی وزیراعظم خود کرینگے ، وزیراعظم کو نوجوانوں پر اعتماد ہے ، معیشت بحال  کردینگے ۔ یوتھ بزنس لون پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قرضے دینے والا الیکشن  میں وعدہ کیا تھا اور آج وہ وعدہ پورا کررہے ہیں دن رات کی محنت کے بعد بھرپور یوتھ  پالیسی تشکیل دی ۔ یوتھ پروگرام میں چھ منصوبے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کیلئے پانچ شعبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ان کے علاوہ ان کے علاوہ بھی کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر سے نیشنل بینک ، فرسٹ ویمن بینک کی برانچز اور سمیڈا کے دفاتر سے فارم وصول کئے جاسکتے ہیں فارم مفت ہیں تاہم فارم پر کرنے کے بعد جمع کرواتے وقت سو روپے فیس کے ساتھ بینک میں جمع کرائے جاسکتے ہیں  فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ  لینے کے بعد سے پہلے سال قسط نہیں دینا پڑے گی کل 15فیصد مارک اپ ہے  جس میں 8فیصد قرض لینے والے دینگے جبکہ 7فیصد حکومت برداشت کرے گی انہوںنے کہا کہ پورے ملک صوبہ پنجاب ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے  نوجوان قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بینکوں کی 1400برانچز فارم وصول کرینگی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button