پاکستانتازہ ترین

بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے، مارک سیگل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)بینظیر بھٹو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مارسیگل نے اپنے بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے امریکی صحافی مارک سیگل نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں مارک سیگل نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا اور انہیں اس بارے میں خط بھی لکھا تھا، امریکی صحافی کے بیان کے مطابق گلف خفیہ ایجنسی نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق کال ٹریس کی تھی۔ مارک سیگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بے نظیر کی سیکیورٹی کیلئے موبائل جیمرز لگانے کا وعدہ کیا تھاجبکہ سانحہ کے وقت مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ نکلے، سیگل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرے سامنے پچیس ستمبر دو ہزار سات کو بے نظیر کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیر کال آئی تھی بے بظیر کال سننے کے بعد پریشان ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker