پاکستان

سابق ایم این اے ماروی میمن کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماروی میمن کل ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ماروی میمن مسلم لیگ ق کی طرف سے قومی اسمبلی کی رکن تھیں پارٹی اختلافات پر انہوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا اس کے بعد اطلاعات تھیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہی ہیں بعد ازاں انہوں نے ان افواہوں کی تردید کی اور آج معلوم ہوا ہے کہ وہ اتوار کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker