پاکستان

عمران خان کیخلاف باتیں کرنے والوں نے ماروی میمن کوکس منہ سے ن لیگ میں شامل کیا۔۔ایم اے تبسم

لاہور﴿ ایم۔اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس سے ملک وقوم کے مفادات کوپس پشت ڈال کرذاتیمفادات حاصل کرنے والے سیاستدان بے نقاب ہوگئے ہیں،عدالت پیسے لے کرسیاست کرنے والی جماعتوں پرپابندی لگائے۔انہوں نے کہاکہ اصغرخان کیس سے معلوم ہوگیاہے کہ سیاست کے میدان میں کون ننگاہے۔انہوں نے کہاکہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنے والے سیاستدان ملک وقوم کے غدارہیں اورایسے سیاستدانوں کوملک میں سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کوآئی ایس آئی سے پیسے لینے والے سیاستدانوں اورجماعتوں پرفی الفورپابندی لگادینی چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل ترجیح بنیادوں پروہاں کے عوام کی محرومیوں کودورکرے بلوچ عوام محب وطن ہیں چندضمیرفروش چندٹکوں کیلئے بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالامال علاقہ ہے جس کی مالیت کھربوں ڈالرہے جس پرکئی ملکدشمن قوتوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں اسی وجہ سے وہ بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرنے کیلئے چندضمیرفروش لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں تاہم بلوچ عوام کی اکثریت محب وطن ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں مشرف کے حواریوں کوشامل کرنے کا طعنہ دینے والے ماروی میمن کو کس منہ سے مسلم لیگ ن میں شامل کیا ہے،کیا ماروی میمن مشرف کی باقیات کا حصہ نہیں تھی،کیا ماروی میمن کہ ہاتھوںپر لال مسجد کے بے گناہوں کا خون نہیں ،انہیں عمران خان کیخلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے اموات بڑھنے لگیں، 76 افراد انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker