پاکستان

ملک کی سیاست میں سندھ سے بڑی تبدیلی کا آغاز ہونے والا ہے، ماروی میمن

کوٹری ﴿پاک نیوز لائیو﴾ پاکستان مسلم لیگ کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اب ملک کی سیاست میں سندھ سے بڑی تبدیلی کا آغاز ہونے والا ہے، حکمرانوں نے عوام کو بھکاری بنا دیا، کرپشن کےبادشاہ حکمرانوں نی میرٹ کا جنازہ نکال دیا، جمہوریت کے نام پر کرپشن اب زیادہ دیر نہیں چلے گی، مسلم لیگ ن سندھ کے مسئلے پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے ٹول پلازہ پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک اس وقت شدید خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، ملک میں جلد انقلاب آنے والا اور تبدیلی آنے میں کچھ وقت رہ گیا ہے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر صرف اور صرف قائد نواز شریف ہی گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے ہر نشست پر مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کرکے دکھائین گے کیونکہ سندھ کی عوام اب حکمرانوں کو آزما چکی ہے، سندھ سے جلد ناقابل تسخیر سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہمارے حکمران قومی خزانے کا اربوں روپیہ لوٹ کر سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں، چودھری محمد سرور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker