پاکستانتازہ ترین

ماروی میمن اورعوامی تحریک کے ایاز پلیجو کی ملاقات

حیدرآباد (نامہ نگار)  حیدرآباد میں مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عوامی تحریک کے صدرایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ،جس میں حکومت مخالف تحریک سمیت انتخابی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ سندھ خطرے میں ہے ،سندھ کو بچانے کے لئے مسلم لیگ ن نے ایجنڈا تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ کے قوم پرست رہنماوٴں سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادی ہی حکومت میں آکر سندھ کو خوشحال بناسکتے ہیں۔ اس موقع پرایازلطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ ن کو 9 نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے ،اس پر غور ہوا تو مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:تیزرفتاربس کی ٹکر،مو ٹر سائیکل سوارمیاں بیوی سمیت5افراد زند گی کی بازی ہارگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker