علاقائی

لاہور:پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے،ماروی میمن

لاہور (بیوروچیف) مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، ملک کو بحرانوں سے صرف نوجوان ہی نکال سکتے ہیں۔ وہ لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ لیپ ٹاپ کے ذریعے ووٹ بنارہی ہے، ہمارا موٴقف ہے کہ صرف سوا لاکھ ووٹ سے الیکشن نہیں جیتا جاسکتا۔ دیگر مقررین کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور تعلیمی شعبے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلع میں اس وقت کرونا کے 169مثبت کیس ہیں جن میں سے 4مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساﺅتھ سٹی میں زیر علاج ہیں جبکہ 165مریض اپنے گھروں میں آئسو لیشن میں ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker