پاکستانتازہ ترین

مریم صفدر نیلسن انٹر پرائزز کی مالک ہیں،دستاویزی انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ سیل) مریم صفدر نیلسن انٹر پرائزز کی مالک ہیں، اس بات کا انکشاف موزیک فانسکا اینڈ کونے برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کو لکھے گئے خط میں کیاہے۔ نجی ٹی وی نے اس خط کی کاپی حاصل کرلی جو موزیک فانسکا نے برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی کو تحریر کیا تھا، برٹش ورجن آئی لینڈز کی مالیاتی تحقیقاتی ایجنسی نے موزیک فانسکا اینڈ کو چودہ جون دوہزار بارہ کو خط لکھ کر نیلسن انٹرپرائزز کے مالک کی تفصیلات مانگی تھیں۔ موزیک فانسکا نے بائیس جون دوہزار بارہ کو جواب میں بتایا کہ نیلسن انٹرپرائز مریم صفدر کی ملکیت ہے اور ان کا پتہ جدہ سعودی عرب کا درج ہے،کمپنی کا لون اکاؤنٹ ڈوئچے بینک جنیوا کا ہے۔ خط سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم صفدرانٹرویو دیتےوقت بھی نیلسن انٹرپرائزز کی مالک تھیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ دعوی کیا تھاکہ میں کسی کمپنی کی مالک نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker