پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کچھ دیر میں لندن کیلئے روانہ ہوں گی

لاہور(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج صبح 10 بجے نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گی۔مریم لندن لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچ چکی ہیں اور ائیرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور  والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button