پاکستانتازہ ترین

کارکنان نکل آئے توعمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، مریم اورنگزی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والا پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے، عمران خان اپنے منہ کو تالا لگائیں ورنہ چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن کا تالا کھولیں اور اپنے منہ کو تالا لگائیں، انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہاہے جو عدالتوں سے مفرور ہے اور جس نے زکوۃ کے پیسے سے منی لانڈرنگ کی ہے، وہ دوسروں کے احتساب کی بات کر رہا ہے۔ عمران خان صاحب آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، وزیراعظم پھرسرخرو ہوں گے اور آپ کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے عمران خا ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دے دی تو آپ کو کہیں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان آپ کی اصلیت جان کردوسری جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں اور آپ نے صحیح کہا ہے کہ آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی کیونکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ چور،جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button