تازہ ترینکالم

مسائل کا گڑھ

ہم کیا ہیں کچھ بھی نہیں اس وقت جو سلوک عوام کے ساتھ ہورہاہے شاید وہ آج تک کسی کے ساتھ نہیں ہوا سی این جی کی لوڈشیڈنگ پہلے ہفتے میں تین دن ہوتی تھی اوراب تو کوئی پتہ نہیں مطلب یہ ہے کہ ہم ہر طرف سے فارغ ہیں ادھر ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک پاکستان مسائل کاگڑھ بن چکاہے اندر اندر سے تمام لیڈران ملے ہوئے ہیں روزانہ عوام کو ایک نیاتماشا دکھا دیاجاتاہے اورعوام بے بس ہو کر رہ گئی ہے یہ کون سا طریقہ ہے کہ گاڑیوں کے فیول بھی اب ہمارے نصیب میں نہیں ہے دراصل رشوت اورچوربازاری نے عوام کا جینا محال کررکھاہے غریب عوام تو روٹی کو ترس رہی ہے اورآئے روز مسائل پیداہورہے ہیں اورہمارے لیڈران کو صرف اور صرف اپنے ذاتی مفاد سے غرض ہے آج تک عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا گھروں میں گیس نہیں آتی ملوں کی گیس بند کردی جاتی ہے گاڑیاں سی این جی کے لئے لمبی قطاریں لگی نظرآتی ہیں آئے روز چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور بجلی کے بل اتنے آتے ہیں کہ عام آدمی بل دے نہیں سکتا اور ہمارے لیڈران اپنی عیاشیو ں سے بازنہیں آتے اورکبھی پتہ چلتاہے کہ کوئی بھی دوکان سے سم نہیں خرید سکتا صرف اور صرف ہیڈآفس سے سم ملے گی نہ جانے ان کی غلطی پالیسیوں کی وجہ سے موبائل کمپنیوں نے ایک آدمی کے نام پر نہ جانے کتنی سمیں ایکٹو کی ہوتی تھیں قصور کسی کا ہے عوام کاتونہیں دراصل جب تک ہم لوگ اپنی نوکری کے ساتھ بے ایمانی نہ کریں مزہ نہیں آتا آج ہمارے رحمن ملک صاحب کو سب یادآگیا کہ کوئی سم بھی ہیڈآفس کے بغیرنہیں ملے گی پہلے تباہی ہوجاتی ہے اوربعدمیں یہ اپنے نئے آرڈرسنادیتے ہیں ہمارے ملک میں کسی قسم کی کوئی سکیورٹی نہیں ہے اگر ہوتی تو آج ہم اس طرح ذلیل نہ ہوتے ۔ پورے پاکستان میں سفر کرلوکوئی آپ کو چیک نہیں کرے گا اگر سب صحیح ہوتا تو اسلام آباد جیسے شہرمیں آئے روز واقعات نہ ہوتے جیسے دیمک لکڑی کو کھاجاتی ہے اسی طرح پاکستان کے ساتھ بھی ہورہاہے اس کو اندر اندر سے کھوکھلا کیاجارہاہے اب الیکشن قریب آرہے ہیں عوام کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے ورنہ جو سانس آرہی ہے وہ بھی رک جائے گی ۔
ہرشاخ پہ اُلو بیٹھا ہے
انجام گلستان کیا ہوگا

یہ بھی پڑھیں  ایک لاکھ کا فون اور دولاکھ کا کور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker