بین الاقوامیتازہ ترین

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج

لندن(ڈیسک نیوز)برطانیہ میں اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا جبکہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سے معاملے پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی نے فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کو صورتحال پر خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔انہوں نے خط میں بورس جانسن کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وزیر اعظم اس معاملے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھائیں اور فوری طور پر فوج کے پ±رتشدد واقعات کو رکوائیں۔ انہوں نے لکھا کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر حملے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔دوسری جانب بریڈ فورڈ میں واقع ٹاون ہال کے سامنے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کےلئے مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ بھی شریک ہوئیں۔مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے، جنہوں نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکا نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ جن پر مظالم فوری بند کرو کے الفاظ درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں  برطانوی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker