بین الاقوامیتازہ ترین

کورونا کے باعث مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بچوں کو مسجد نبوی اوراس کے صحنوں میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اشیاء خرد و نوش اور مشروبات لے کر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کے لیے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے۔یاد رہے کہ 31 مئی سے مسجد نبوی ﷺ کے ساتھ آج سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔ سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker