پاکستانتازہ ترین

کورونا کی دوسری لہر: این سی او سی کا تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی نے ملک بھر کے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، اجتماعات ہوں یا پبلک مقامات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک کے 11 شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ این سی او سی نے کہا صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک لازم قرار دیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 47 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 477 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 759 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 342، سندھ میں 2 ہزار 604، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 271، اسلام آباد میں 214، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 87 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں  ناروال:پیر محمد تبسم بشیر اویسی خطاب کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker