شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / روس،ٹریفک حادثے میں 8افراد ہلاک

روس،ٹریفک حادثے میں 8افراد ہلاک

ماسکو(مانیٹرنگ سیل) روس کے علاقے پنزہ میں گزشتہ روز ہونیوالے بس،ٹرک اور کار کے تصادم میں 8افرادہلاک اور22زخمی ہوگئے،یہ بات علاقائی پولیس نے ایک بیان میں کہی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک خاتون ڈرائیور جو لاڈاکار چلا رہی تھی،اس نے سامنے سے آنے والے ٹرک سے اس وقت ٹکرا گئی جب مذکورہ بس دو مزید گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھی۔خاتون ڈرائیورکو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق خاتون حادثے میں زخمی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے،دنیا بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں روس کا پہلا نمبر ہے،جہاں 2012ء میں 28000اموات ہوئیں۔یہ تمام حادثات شراب نوشی کے باعث یا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کے باعث رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  بیٹیوں کی اچھی تربیت لازم