تازہ ترینکھیل

پاکستان رواں سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر قومی ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے اس اعزاز سے متعلق سماجی رابطے کی ویبسایٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔قومی ٹیم نے رواں برس 26 میچز کھیلے جن میں اس نے 17 میں کامیابی سمیٹی۔گرین شرٹس کو رواں برس 6 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جس نے رواں سال میں اب تک 15 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button