شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فائنل ٹی ٹونٹی: جنوبی افریقا نے ٹاس جیت لیا، فیلڈنگ کا فیصلہ

فائنل ٹی ٹونٹی: جنوبی افریقا نے ٹاس جیت لیا، فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین (نمائندہ سپورٹس نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فائنل ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے واضح برتری حاصل ہے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی جبکہ اس سے قبل پروٹیز نے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں محمد عامر اور فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہی میرا مشن ہے. عبد الحمید شاد