تازہ ترینکھیل

سلمان بٹ، عامر اور آصف پر تاحیات پابندی کیلئے درخواست

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر تاحیات پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔محمود ہاشمی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، کرکٹ بورڈ اور تینوں کرکٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں کرکٹرز ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں رعایت دینے کی بجائے آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ درخواست میں تینوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker