تازہ ترینکھیل

کولمبوٹیسٹ:بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے باعث لنچ کے بعد کھیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کے پانچ سواکیاون رنز چھ کھلاڑی آئوٹ ڈیکلیئرڈ کے جواب میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستر رنز بنائے۔ سنہالیز اسپورٹس کلب میں پاکستان نے تیسرے دن چار سو اٹھاسی رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور چھ وکٹ پر پانچ سو اکیاون رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ اسد شفیق دو اورعدنان اکمل پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ مصباح الحق چھیاسٹھ اور عبدالرحمٰن اٹھارہ رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے تین وکٹیں لیں۔ سری لنکانے ایک وکٹ کھوکر ستر رنز بنائے۔ پرانا وتانا بغیر رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ تلکرتنے دلشان چھیالیس اور سنگاکارا بائیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کھانے کے وقفے کے بعد مزید کھیل نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker