تازہ ترینکھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

کراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر  سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیز  نے پاکستان  کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 208  رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی میں کھیلے گئے  سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے،کپتان نکولس پورن 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے  بیٹرز  نے شروعات سے  ہی جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے۔کپتان نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے جبکہ بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز کی اننگز  کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز  کا 207 رنز کا ٹوٹل پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرا بڑا اسکور ہے ، اس سے قبل سری لنکا نے 3 وکٹوں پر ہی 211 رنز  بنائے تھے۔اس کے علاہ  ویسٹ انڈیز کا یہ ٹوٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کسی ٹیم کا سب سے بڑا  کا اسکور ہے۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:271مستحقین بیت المال کو20لاکھ کےمیرج گرانٹس،امدادی رقوم تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker