کولمبو (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا ۔۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں آج ٹکرائیں گے۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ سیریز کے بقایا دو میچ بھی موسم کے رحم و کرم پر ہیں۔
کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکن ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ گرین شرٹس اور آئی لینڈرز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ بارش کے باعث تیسرا میچ منسوخ ہوا تھا، جب کہ سیریز کے بقیہ میچز کا انعقاد بھی خطرے میں ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک روزہ میچز میں ایک سو تیس بار مدمقابل آئیں جن میں ستتر کامیابیوں کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ اڑتالیس میچ سری لنکا کے نام رہے۔ ایک میچ برابر اور چار نتیجہ رہے۔ ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیس میچ کھیلے ہیں جن میں چودہ میں پاکستان اور چودہ میں ہی سری لنکا فاتح رہا۔ دو میچ بے نتیجہ رہے۔
You must be logged in to post a comment.