تازہ ترینکھیل

اٹلی نے یورو کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا

لندن(نمائندہ سپورٹس) لندن میں کھیلے جانے والےفٹبال میچ کے فائنل میں مقابلہ میں  اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر  یوئیفا کپ کا ٹائٹل اپنے نام لر لیا۔ انگلینڈ کا یورپی چیمپین بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جسے دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ میں اٹلی کے بنوکی نے گول کرکے  ختم کر دیا۔اس کے بعد مقررہ 90 منٹ اور پھر 30 منٹ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں 2-3 سے اٹلی نے فتح حاصل کی۔فتح پر روم سمیت اٹلی بھر میں خوب جشن ہوا، دوسری جانب انگلینڈ میں شائقین کے دل بجھ گئے، انگلینڈ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد ایک بڑی جیت سےمحروم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوگرا کیس: سپریم کورٹ کی توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے 22 جنوری تک مہلت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker