پاکستانتازہ ترین

مطیع اللہ آغا بلوچستان اسمبلی کےاسپیکرمنتخب

mati ullhaکوئٹہ (نامہ نگار) مطیع اللہ آغا بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکرمنتخب کرلئے گئے۔ ان کا تعلق جے یو آئی سے ہے۔ اجلاس میں وقفہ ہے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مطیع اللہ آغا کو نیا اسپیکرمنتخب کرلیا گیا۔ مطیع اللہ آغا بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ان کا تعلق جے یو آئی سے ہے۔ وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے اسپیکر مطیع اللہ آغا کے بلا مقابلہ انتخاب پر اراکین کا شکر یہ ادا کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی۔ اسلم رئیسانی کا کہنا تھا مختلف الخیال لوگوں کی مخلوط حکومت پانچ سال پورے کرنے جا رہی ہے، یہ جمہوریت کا حسن ہے، دو ماہ بعد انتخابات ہونے ہیں، تاہم انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اسمبلی اجلاس کے دوسرے سیشن میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker