پاکستانتازہ ترین

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو بری کردیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لال مسجد رینجر زفائرنگ کیس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اُن کی اہلیہ، بیٹی اور بھابھی سمیت بیس ملزمان کو مقدمے سے عدم ثبوت کی بناء پرباعزت بری کردیا۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان، بیٹی طیبہ دعا اور مولانا غازی عبدالرشید کی بیوہ حمیرہ رشید غازی سمیت چوبیس ملزمان کے خلاف تین جولائی دو ہزار سات میں تھانہ آ بپارہ پولیس نے رینجر اہلکار مبارک حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مولانا عبدالعزیز اور ان کے اہل خانہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقرریں کیں جس کے نتیجہ میں فائرنگ کر کے رینجر اہلکار کو قتل کیا گیا ۔ فیصلہ سننے کے بعد مولانا عبد العزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں اور یہ حق کی فتح ہے

یہ بھی پڑھیں  دشمن اناج کے۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker